عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد  بن عبد الکریم العیسی

ولادت  10 جون 1965

قابلیت:
-تقابلی اسلامی فقہ میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

-ماسٹر اور ڈاکٹریٹ مطالعہ عدالتی موازنات ومطالعہ جنرل قانون (آئینی قانون) ۔

-مملکت کے اندر اور اس سے باہر اسلامی فقہ اور عدالتی نظریات پر آپ نے لیکچر دیئے، خصوصاً فوجداری قوانین اور اسلامی فقہ اور انسانی قوانین کے تقابلی مطالعہ میں۔

-مملکت کے اندر اور اس سے باہر مختلف شرعی،قانونی، فکری اور انسانی حقوق کے موضوعات پر آپ نے  لیکچردیئے۔

- دنیا بھر میں مختلف اوقات میں سیاسی، فکری ،انسانی حقوق اور تعلیمی  اداروں سے بات چیت کی۔

-آپ نے متعدد تعلیمی لیکچر دیئے اور مملکت کے اندر اور اس سے باہر  بڑی یونیورسٹیوں میں  علمی رسائل  کا مناقشہ کیا ۔خاص طور پر یورپ اور امریکہ میں ۔

-آپ  کی متعدد تالیفات ،تحقیقات ، ورکشاپس اور فقہی،  قانونی،  انسانی حقوق اور فکری مضامین ہیں۔

 -شریعت  اور قانون سے متعلقہ میدانوں میں خدمات۔

- عدلیہ کے مناصب پر ترقی کرتے ہوئے اس کے آخری منصب  کسیشن عدالت  کے صدر منتخب ہوئے۔
 

13 اپریل 2017

- نائب محتسب اعلى مقرر   ہوئے .

14 فروری  2009م

- وزیر عدل مقرر ہوئے.

30  مارچ 2012م

- سپریم کونسل کے صدر اور پھر دیوان ملکی میں ایڈوائزر متعین ہوئے۔

27 نومبر 2012م

- عرب وزرائے عدل کونسل نے آپ کو کونسل کا اعزازی صدر منتخب کیا۔

 

- شاہ سعود یونیورسٹی میں قانون اور سیاسیات اور جامعہ اسلامیہ امام محمد بن سعود میں اعلی عدالتی انسٹی ٹیوٹ فیکلٹی ممبر شپ اختیار کی۔

23 دسمبر 2015م

- وزارت دفاع کے تابعفکری جنگ مرکز کے  جنرل سپروائزر  مقرر ہوئے۔

12 اگست 2016م

- رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور عالمی ادارہ برائے علمائے مسلمین کے صدر مقرر ہوئے۔

3 دسمبر 2016م

- مملکت سعودی عرب کے ہیئۃ کبار العلماء کے رکن متعین ہوئے۔

ابتداء 2017م

- ملائشیا میں شاہ سلمان سینٹر برائے عالمی امن کے جنرل سپروائزر متعین ہوئے۔

 

- ملائشیا کی حکومت نے ایک بڑی  شاہی تقریب میں آپ کو  سب سے بڑے اعزاز (داتو سری) سے نوازا۔ سی طرح جمہوریہ سنگاپور نے بھی  رواداری، بقائے باہمی اور  فروغِ امن کی کوششوں کے اعتراف میں سرکاری تقریب میں آپ کو  عزت بخشی۔ اسی طرح   دیگر متعدد اسلامی اور عالمی ادارہ جات اور تنظیمات کی طرف سے دنیا بھر میں  وسطیت کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں  آپ کی تکریم کی گئی۔

2018م

- گلیلو انٹرنیشنل ایوارڈ کمیٹی نے آپ کو امن اور ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں  ایوارڈ سے نوازا۔
- مملکت سعودی عرب میں اعتدال ایوارڈ کمیٹی نے  میانہ روی  کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں آپ کو ایوارڈ سے نوازا۔

2019م

- رابطہ جامعاتِ اسلامیہ کے صدر متعین ہوئے۔

- حکومتی استشراق انسٹی ٹیوٹ روس کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری۔

- صدر جمہوریہ سینیگال کی طرف سے مذہبی میانہ روی اقدار کے پھیلاؤ اور تہذیب ومذاہب کے پیروکاروں میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ اور دنیا بھر میں انسانی بنیادوں پر اقدامات کی کوششوں کے اعتراف میں اعلی ترین حکومتی میڈل سے عزت افزائی۔

 

- آپ مقامی اور  بین الاقوامی علمی ،قانونی اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کے رکن ہیں۔

- آپ  نے متعدد تمغے اور مڈل حاصل کیئے۔

 

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز