تازہ ترین

19
Aug

ڈاکٹر عبد اللطیف بوعزیزی ۔ ڈائریکٹر عالمی انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی تہذیب،جامعہ زیتونہ:"اس سال کی حج کانفرنس نے ایک نئے مہذب دور  کی بنياد رکھی ہے ۔یہ اللہ کا فضل اور رابطہ عالم اسلامی کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے جو وہ اسلام،مسلمانوں اور تمام انسانیت کی خدمت کے لئے جدوجہد کررہاہے"۔

19
Aug

پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار جمعہ، وزیر اوقاف جمہوریہ مصر نے سالانہ حج کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہاکہ: "ہم امن اور میانہ روی ثقافت کے قیام کے لئے کام کررہے ہیں.. اور نفرت، انتہاپسندی اور تشدد کے رجحانات کے مقابلے کے لئے  محبت اور ہم آہنگی کے پل تعمیر کررہے ہیں"۔

14
Aug

رابطہ عالم اسلامی نے مشعر منی میں اپنے سالانہ حج کانفرنس بعنوان (اسلام میں تہذیبی معانی) کا انعقاد کیا، جس میں 50 ممالک کے نامور علماء اور  دانشوروں  نے شرکت کی۔

13
Aug

شیخ محمد ہدایت نور، ڈپٹی چیئرمین انڈونیشی شوری کونسل،رکن رابطہ سپریم کونسل اور میثاق مکہ مکرمہ کی تیاری میں معاون،حج استقبالیہ میں خادم حرمین شریفین کے سامنے رابطہ کی  نمائندگی کرتے ہوئے:(ميثاق مکہ مکرمہ دستاویز جدید دور میں علمائے اسلام کی طرف سے سب سے اہم اجتماعی کام ہے)۔

12
Aug

رابطہ عالم اسلامی کے مہمانوں نے اس سال 1440 میں حج ادا کرنے والے معزز سرکاری اور اسلامی شخصیات کے لئے خادم حرمین شریفین کی طرف سے منعقدہ  سالانہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

12
Aug

سری لنکا کے صدر  محترم نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم  اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں سری لنکا کی بڑی سیاسی شخصیات اور  سفارتی نمائندگان نے  شرکت کی۔

09
Aug

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل،تامل قومی اتحاد کے رہنما محترم رثمبان سے ملاقات کررہے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد العیسی کی قومیتوں کے درمیان رابطہ کی کوششوں کو سراہا،جبكہ تامل قوم میں ایک بڑی تعداد مسلمانوں کی ہے۔ دوسری طرف العیسی نے سری لنکا میں قومی ہم آہنگی کی اہمیت پرزور دیا۔

08
Aug

سری لنکی پارلیمنٹ کے اسپیکر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا پارلیمانی سیشن میں خیر مقدم کررہے ہیں۔ ملاقات میں سپیکر اسمبلی نے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کے بعد قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اہم وقت پر ان کے دورے کو سراہا۔

07
Aug

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی ، سری لنکا میں کولمبو کے بشپ کارڈینال رنجیت سے ملاقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کیتھولک چرچ پردہشت گرد حملوں پران سے تعزیت کی۔ اوربین المذاہب ہم آہنگی اورامن کےفروغ اورانتہاپسندی کی تمام شکلوں کےمقابلے کےطریقۂ کار پرتبادلۂ خیال کیا۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز