تازہ ترین

08
Aug

سری لنکی پارلیمنٹ کے اسپیکر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا پارلیمانی سیشن میں خیر مقدم کررہے ہیں۔ ملاقات میں سپیکر اسمبلی نے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کے بعد قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اہم وقت پر ان کے دورے کو سراہا۔

07
Aug

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی ، سری لنکا میں کولمبو کے بشپ کارڈینال رنجیت سے ملاقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کیتھولک چرچ پردہشت گرد حملوں پران سے تعزیت کی۔ اوربین المذاہب ہم آہنگی اورامن کےفروغ اورانتہاپسندی کی تمام شکلوں کےمقابلے کےطریقۂ کار پرتبادلۂ خیال کیا۔

05
Aug

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے(سری لنکا میں رابطہ  کے زیر انتظام منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے تناظر میں)دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے سینئر بدھسٹ رہنماؤں سے ملاقات کی۔ملاقات میں ان رہنماؤں نے مسلمانوں کے بارے میں  اپنے نیک جذبات،دوستی، محبت اور تعاون کا یقین دلایا۔

05
Aug

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی دار الحکومت کولمبو میں، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کی سرگرمیوں کی حمایت کے لئے،  شہر کی میئر اور ماحولیاتی حکام کی موجودگی میں علامتی درخت نصب کررہے ہیں۔

05
Aug

کولمبو کی میئر نے معزز شخصیات اور سفارتی ارکان کی موجودگی میں میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خیر مقدم کیا اور انہیں دار الحکومت کی کلید پیش کی

05
Aug

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کولمبو میں جمعیت علمائے سری لنکا کے صدر اورارکان سے ملاقات کی،جنہوں نےرابطہ کے مناسب وقت دورہ پراپنی مسرت کااظہارکیا۔ ڈاکٹر العیسی نےقومی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے جمعیت کو دلوں کو جوڑنے اوردینی اور نسلی تنوع کی رعایت رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

05
Aug

ڈاکٹر محمد العیسی نے کولمبو میں سری لنکا  کے وزیر اعظم سے ملاقات کی،انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے مناسب وقت پر دورے کی تعریف کرتےہوئے مسلمان ہم وطنوں پر فخر کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر العیسی نے حکومت کی بقائے باہمی اور مذہبی اور نسلی ہم آہنگی اقدار کے فروغ کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔

01
Aug

سری لنکا کے صدر محترم شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پس منظر میں جمہوریہ سری لنکا میں مذہبی اورنسلی امن کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں ریاستی تمغہ پیش کررہے ہیں۔

01
Aug

سری لنکا کے صدر محترم بین المذاہب امن سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے: دہشتگرد تنظیمیں نہ مکالمہ پر یقین رکھتی ہیں اورنہ وہ اسلام کی نمائندہ ہیں۔ دھماکوں کے بعد مسلمان بھی دوسروں کی طرح متاثر ہوئے۔ ہم، ہم آہنگی اقدار سے کنارہ کش نہیں ہوسکتے جس نے ایک عرصے سے ہمیں جوڑا ہوا ہے۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز