ارامکو تیل کمپنی کی لیبارٹیز پر دہشت گرد حملوں کے خلاف،اسلامی تنظیمات اور اداروں نے مملکت سعودی عرب کے ساتھ  کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 

رابطہ عالم اسلامی کا گذشتہ ہفتہ کو ارامکو کے زیر انتظام دو لیبارٹیز پر دہشت گرد حملوں کے خلاف مملکت سعودی عرب کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
مکہ مکرمہ:
گذشتہ ہفتہ کے دن مملکت سعودی عرب کے تیل کی کمپنی ارامکو کے زیر انتظام بقیق اور ہجرۃ خریص کمشنریٹ پر دہشت گرد حملوں کے بعد متعدد بین الاقوامی اسلامی تنظیموں اور اداروں نے رابطہ عالم اسلامی کو مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا یقین دلا یا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کو بھیجے گئے پیغامات اور ٹیلی گرام میں ان اداروں نے زور دے کر کہاکہ اس طرح کی دہشت گرد کاروائیاں جو مملکت سعودی عرب کے امن واستقرار اور عالمی توانائی کو نشانہ بنارہی ہیں ،یہ ایک مجرمانہ عمل ہے، جو تمام الہی قوانین اور بین الاقوامی ضوابط اور اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے ،مملکت اور دنیا کے مفادات کو ان کی سہولیات جو ان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی شمار ہوتی ہے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے دہشت گرد کاروائیوں کی تمام شکلوں اور صورتوں کے مقابلہ کے لئے مملکت سعودی عرب پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں ایک زندہ عالمی مثال ہے۔
ان اسلامی تنظیمات اور اداروں نے مسلمانوں کا قبلہ، ان کے دلوں کے دھڑکن اور امنگوں کے مرکز کے طورپر مملکت سعودی عرب کے عظیم اسلامی اور انسانی کردار کو سراہا۔
انہوں نے ان دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف مملکت کٍے ساتھ کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ مملکت سعودی عرب کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان شاء اللہ تعالی یہ ہمیشہ امن وسلامتی کا گہوارہ رہے گا۔
 
Tuesday, 17 September 2019 - 21:22