![رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے سابق امیرِ قطر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت](/sites/default/files/taziya-ur_0.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے سابق امیرِ قطر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے قطر کے سابق امیر، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی رحمہ اللہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے مرحوم کی قطر کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں ان کی قومی خدمات کا بہترین اجر عطا فرمائے، اپنی وسیع رحمت سے نوازے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے ریاستِ قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، مرحوم کے اہلِ خانہ، اور پوری قطری قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس صدمے پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Post date

اتوار, 12 July 2026 -

[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fwww.themwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-janb-sy-sabq-amyri-qtr-ky-antqal-pr-azhari-tzyt&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8%20%D8%B3%DB%92%20%D8%B3%D8%A7%D8%A8%D9%82%20%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%B1%D9%90%20%D9%82%D8%B7%D8%B1%20%DA%A9%DB%92%20%D8%A7%D9%86%D8%AA%D9%82%D8%A7%D9%84%20%D9%BE%D8%B1%20%D8%A7%D8%B8%DB%81%D8%A7%D8%B1%D9%90%20%D8%AA%D8%B9%D8%B2%DB%8C%D8%AA)