![رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے شامی دارالحکومت دمشق میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت](/sites/default/files/dimashiq-ba-ur.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے شامی دارالحکومت دمشق میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے شامی دارالحکومت ”دمشق“ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیے گئے دو بم ناکارہ بنانے کی کارروائی کے دوران متعدد سکیورٹی اہلکار اور شہری زخمی ہوگئے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ایک بار پھر اس امر کا اعادہ کیا کہ رابطہ عالم اسلامی ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں اور جوازوں سمیت قطعی طور پر مسترد اور قابلِ مذمت سمجھتی ہے۔ آپ نے عرب جمہوریہ شام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ ہر اُس خطرے کے مقابلے میں شام کے ساتھ کھڑی ہے جو اس کے امن، استحکام، اور اپنے شہریوں و مقیم افراد کی سلامتی کو متاثر کرے۔
ڈاکٹر العیسی زخمیوں کے لیے جلد اور کامل شفا یابی کی مخلصانہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ عرب جمہوریہ شام اور اس کے عوام کو ہر قسم کے شر اور مصیبت سے محفوظ رکھے۔

Post date

منگل, 7 July 2026 -

[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fwww.themwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-janb-sy-shamy-daralhkwmt-dmshq-myn-dhsht-grd-hmly-ky-shdyd-mdhmt-0&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8%20%D8%B3%DB%92%20%D8%B4%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D9%84%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA%20%D8%AF%D9%85%D8%B4%D9%82%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA%20%DA%AF%D8%B1%D8%AF%20%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)