![رابطہ عالم اسلامی کی خیبر پختونخوا میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت](/sites/default/files/img_1978.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کی خیبر پختونخوا میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس دہشت گرد کاروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مرتکبین دینی اور انسانی اقدار سے یکسر عاری ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اس امر کا اعادہ کیا کہ رابطہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو، خواہ وہ کسی بھی شکل یا جواز کے تحت ہو، مکمل طور پر مسترد کرتی اور اس کی مذمت کرتی ہے۔ ڈاکٹر العیسی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے امن، استحکام اور عوام کی سلامتی کو لاحق ہر خطرے کے مقابلے میں اس کی حمایت کا اعادہ کیا۔ آپ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور پوری پاکستانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین کو اپنی وسیع رحمت میں ڈھانپ لے اور زخمیوں کو جلد شفا عطا فرمائے۔

**Post date** جمعہ, 18 September 2026 -

ٹیگز[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fwww.themwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-khybr-pkhtwnkhwa-myn-msjd-pr-dhsht-grd-hmly-ky-shdyd-mdhmt&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AE%DB%8C%D8%A8%D8%B1%20%D9%BE%D8%AE%D8%AA%D9%88%D9%86%D8%AE%D9%88%D8%A7%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF%20%D9%BE%D8%B1%20%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA%20%DA%AF%D8%B1%D8%AF%20%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)