![رابطہ عالم اسلامی کی سعودی عرب کے متعدد شہروں پر حوثی دہشت گرد ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت](/sites/default/files/bayan_hwthy-dhsht-hmlwn.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کی سعودی عرب کے متعدد شہروں پر حوثی دہشت گرد ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے مملکتِ سعودی عرب کے شہروں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور معاشی تنصیبات پر حوثی دہشت گرد ملیشیا کی مجرمانہ جارحیت، نیز بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو مسلسل نشانہ بنانے اور بین الاقوامی بحری جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ایک بار پھر ان بزدلانہ مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں تمام دینی اقدار، بین الاقوامی قوانین اور انسانی روایات کی صریح خلاف ورزی ہیں، اور اس دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے دانستہ طور پر شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مجرمانہ روش کی عکاسی کرتی ہیں۔

ڈاکٹر العیسی نے رابطہ کےتمام عالمی اداروں، اکیڈمیوں اور کونسلوں ، نیز اس کے زیرِ سایہ تمام اسلامی اقوام کی جانب سے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ رابطہ جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کو روکنے، مملکت کی سلامتی اور قومی وسائل، نیز اپنے شہریوں اور اپنی سرزمین پر مقیم افراد کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور تائید کرتی ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مملکتِ سعودی عرب کو اس کی سرزمین، قیادت اور عوام سمیت ہر قسم کے شر اور آفت سے محفوظ رکھے۔

**Post date** منگل, 8 September 2026 -

ٹیگز[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fserver-622903.themwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-swdy-rb-ky-mtdd-shhrwn-pr-hwthy-dhsht-grd-mlyshya-ky-hmlwn-ky-shdyd-mdhmt&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C%20%D8%B9%D8%B1%D8%A8%20%DA%A9%DB%92%20%D9%85%D8%AA%D8%B9%D8%AF%D8%AF%20%D8%B4%DB%81%D8%B1%D9%88%DA%BA%20%D9%BE%D8%B1%20%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C%20%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA%20%DA%AF%D8%B1%D8%AF%20%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7%20%DA%A9%DB%92%20%D8%AD%D9%85%D9%84%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)