ریاست فلسطین کی مکمل رکنیت  کی قرارداد کی ناکامی پر افسوس کا اظہار

بیان
مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی  نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی مکمل رکنیت کو تسلیم کرنے والی قرارداد کا مسودہ منظور کرنے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جنرل سيكرٹریٹ سے جاری بیان میں رابطہ نے اس امر پر زور دیا کہ  فلسطینی ریاست کی مکمل رکنیت  کو قبول کرنے میں رکاوٹیں اس کے مظلوم عوام  کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہیں ۔ اس سے قابض افواج کی حوصلہ افزائی ہورہی  ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو بغیر کسی روک ٹوک کے جاری رکھے اور اس منصفانہ اور جامع امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جس کا ہر کوئی خواہاں ہے۔
رابطہ نے عالمی برادری سے  اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کو روکنے،  فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت ، اور 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام اور  عرب امن اقدام اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مشرقی قدس کو اس کادار الحکومت بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

Friday, 19 April 2024 - 14:54