رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے مراکش کی حکومت اور عوام سے ملک میں  آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کے  لئے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس موقع پر  کہا کہ: ہم نے مراکش   میں پیش آنے والے زلزلے کے واقعے کی خبروں کو بہت دکھ کے ساتھ فالو کیا ہے جس نے ہمارے بھائیوں کو متاثر کیا ۔ہمیں زلزلے کے نتیجے میں ہوے والے بھاری  خصوصاً جانی نقصانات سے بے حد تکلیف ہوئی ہے“۔

ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی،اس کی عالمی کونسلز، ادارہ جات اور اکیڈمیز کی جانب سے  اس غم کے موقع پر  مراکش کی حکومت اورعوام  کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے اور مراکش کو ہر طرح کی بر ائی سے محفوظ  فرمائے۔

Saturday, 9 September 2023 - 16:23