مکہ مکرمہ رہائش گاہ پر:
ملائیشیا کے وزیر اعظم جناب انور ابراہیم کی آج سہ پہر ڈاکٹر محمد العیسی کے گھر آمد۔
ملاقات میں تہذیبوں کے درمیان پُل تعمیر کرنے کے لئے رابطہ کے اقدام پر تبادلۂ خیال۔
اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ اور وزیر کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل بھی موجود تھے۔
سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مملکت سعودی عرب میں جمہوریہ ازبکستان کے سفیر جناب اولوگ بیک مقصودوف کا استقبال کیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور سمیت ازبکستان کی جانب سے دارالحکومت تاشقند میں سیرت طیبہ میوزیم کی برانچ کھولنے کی درخواست پر تبادلۂ خیال کیاگیا
سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مملکت سعودی عرب میں ملائیشیا کے سفیر جناب وان زایدی عبد اللہ سےملاقات کی۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امورپر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے علمائے جنوب مشرقی ایشیاء کونسل کا تذکرہ بھی ہوا جو رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں سے وجود میں آیا۔
سیکرٹری جنرل اورچیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے ریاض دفتر میں مملکت سعودی عرب میں ہالینڈ کی سفیر اور افغانستان میں ہالینڈ کے سفیر کا استقبال کیا۔ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری جنرل اورچیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے ریاض دفترمیں کروشیاکی سابق صدر اورعالمی امن کی سرگرم کارکن محترمہ کولینڈا گرابر کا استقبال کیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور اورخصوصاً امن اوربین الاقوامی تعاون کی حمایت اور فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین جناب فلیپو گرانڈی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں مسلسل عالمی بحرانوں کی روشنی میں پناہ گزینوں کی صورتحال،ان کی حمایت اورتحفظ کے لئے رابطہ اور ہائی کمشنر کے درمیان شراکت داری کومضبوط بنانےکےلئے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جمہوریہ مصر کے میڈیا ریگولیشن کی سپریم کونسل کے صدر جناب کرم جبر سے ملاقات کی،ان کے ہمراہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا اعلی سطحی وفد بھی موجود تھا۔ملاقات میں فکری اور ذرائع ابلاغ سے متعلق متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر زامیری عبدالقادر کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفدکا استقبال کیا۔
آپ نے محترم وزیر اور ان کے ہمراہ وفدکا خیرمقدم کیا،وفد نے وزیراعظم انورابراہیم کے نیک جذبات ڈاکٹرالعیسی کو پیش کئے۔
سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل ڈاکٹر محمد العیسی سے ریاض دفتر میں مملکت سعودی عرب میں متعین جمہوریہ ہند کے سفیر جناب سہیل اعجاز نے ہندوستانی سفارت خانے کے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران متعدد پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔
سیکرٹری جنرل اورچیئرمین مسلم علماء کونسل ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں تشدد کےخلاف عالمی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ڈینس موکویجے سے ملاقات کی۔ملاقات میں تشدد اورانتہاپسندی کےخلاف بین الاقوامی طور پر اجتماعی اقدامات کے فروغ میں میثاق مکہ مکرمہ کےکردار پرتبادلۂ خیال کیاگیا۔