رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان  میں سیکرٹری  جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس مجرمانہ کاروائی کی مذمت کی ہے جس کو سرانجام دینے والے مذہب اور انسانیت کے تصورات سے عاری ہیں۔
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی،اس کی عالمی اکیڈمیز،ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سے  رابطہ اور تمام عالم اسلام کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔آپ نے اس  المناک سانحے پر پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور تمام پاکستانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے وہ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے اور پاکستانی عوام کو ہر برائی سے محفوظ فرمائے۔

Friday, 29 September 2023 - 22:27