رابطہ عالم اسلامی کارفح پر اسرائیلی جارحیت پر انتباہ

‏بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی  نے غزہ  کی پٹی   میں رفح  شہر پرسرائیلی افواج کے حملے کے خطرے اور اسے نشانہ بنانے کے ہولناک نتائج  سے خبردار کیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
سیکرٹری جنرل رابطہ  عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہاہے کہ رابطہ  اپنی اکیڈمیز،ادارہ جات اور عالمی کونسلز کی جانب سے  اسرائیل کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں کوبے دخل کرنےکی کسی بھی کوشش کو واضح طورپر مسترد کرتے ہوئے فوری جنگ بندی  اور بین الاقوامی اورانسانی قوانین کی خلاف ورزیوں  کو روکنے کی ضرورت پر زوردیتی ہے۔
اس سلسلے میں  رابطہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وحشیانہ جارحیت سے پیدا ہونے والی انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔

 

Saturday, 10 February 2024 - 20:32