تعارف 

رابطہ عالم اسلامی (مسلم ورلڈ لیگ) عالمی تنظیم جس کے ارکان تمام اسلامی ممالک ومسالک سے ہیں۔مرکزی دفتر مکہ مکرمہ میں واقع ہے۔اسلام کی حقیقت کو واضح اور اقوام کے مابین دوستی کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔

MWL LOGO

رابطہ کی بنیاد

مؤتمر عالم اسلامی  کی مکہ مکرمہ میں ،  14  ذی الحجہ 1381ھ  بمطابق 18 مئی 1962 م  کو منعقد ہونے والی کانفرنس کی قرارداد کے نتیجے میں  رابطہ کی بنیاد رکھی گئی ۔

رابطہ نمائندگی کرتاہے :

  • اقوام متحدہ: اقوم متحدہ کی اقتصادی اور سماجی  کمیٹی اور غیر حکومتی تنظیموں کی  مجلس میں بطور مبصر  رکن شرکت ۔
  •  اسلامی تعاون تنظیم: سربراہی کانفرنسز،وزرائے خارجہ اور  تنظیم کی تمام کانفرنسز میں بطور مبصر رکن شرکت۔
  • تربیت وتعلیم وثقافتی امور کی بین الاقوامی تنظیم  (یونیسکو ) کی مسقل رکنیت۔
  • بہبود اطفال کی بین الاقوامی تنظیم (یونیسیف) کی مستقل رکنیت ۔

حلف نامہ

  • ہم رابطہ عالم اسلامی کے ارکان، اس کے عقیدہ اور ایمان کے نمائندہ کے طور پر اللہ تعالی سے یہ عہد کرتے ہیں کہ :
  • ہم اقوام عالم کو عمومی طور پر انسانیت کی فلاح اور اس کی بھلائی اور  ان   کے درمیان سماجی انصاف،  بہتر انسانی معاشرے  کی تخلیق میں مسابقت کی دعوت دیں گے
  •  ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم کسی کے کام کے بگاڑ  ،کسی پر تسلط اور نہ کسی پر غلبہ کا ارادہ رکھتے ہیں۔
  • ہم مسلمانوں کے اتحاد اور  کرہ ارض پر موجود جملہ مسلم برادری کو تقسیم کرنے والے عوامل کا سدّ باب کریں گے۔
  • ہر بھلائی کی طرف دعوت دینے والے شخص کی حمایت کریں گے
  • ہم اعلان کرتے ہیں کہ اسلام میں لسانی اور نسلی تقسیم نہیں ۔
  • ان مقاصد کے حصول کے لئے ہم مثبت اور صحیح طورپر اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے
  • اس حلف نامہ میں مذکور تمام امور کے حصول کے لئے ہم اپنی تمام روحانی ،مادی اور  ادبی وسائل استعمال کریں گے

رابطہ کے اہداف اور ان کے حصول کا طریقہ کار

رابطہ اپنے اہداف  کے حصول کے لئے ان ذرائع کا استعمال کریگی ،جو شریعت اسلامیہ کے  معارض نہیں،جیسے کہ :

  1. قرآن کریم اور سنت مطہرہ  کی روشنی میں اسلام اس کے حقائق اور اس کے روادارانہ اقدار کا تعارف –
  2. مسلم امت کے ذہن میں وسطیت اور اعتدال پسندانہ تصورات کو راسخ کرنا
  3. امت مسلمہ کے مسائل کا حل اور تنازعات  وخلافات کے عوامل کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا
  4. تہذیبی رابطہ کی اہمیت اور ثقافتی مکالمہ کو عام کرنا
  5. مسلم اقلیات اور ان کے مسائل میں دلچسپی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے مقامی حکومتی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے رابطہ کرنا۔
  6. موسمِ حج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا  بھر میں مسلمانوں کی سطح بلند کرنے کے لئے علمی حلول  کے حصول کے لئے علما ء مفکرین اور اداروں کے ذمہ داران کو جمع کرنا۔
  7. امت کی اسلامی شناخت کی حفاظت اور دنیا میں اس کے اثر ورسوخ کا فروغ اور اس کی یکجہتی کو قائم رکھنا۔
  8. جنرل سیکرٹریٹ
  9. یہ تنفیذی ادارہ رابطہ  کے معاملات اور سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کرتاہے ۔ اور  سیکرٹری جنرل   ،سیکرٹریز، معاونین، رابطہ ملازمین اور منسلکین کی معاونت سے ،رابطہ سپریم کونسل کی طرف سے جاری شدہ منصوبہ جات اور توجیہات پر عمل در آمد کرتے ہیں۔

مالی وسائل: 

رابطہ عالم اسلامی اپنے مالیاتی انتظام میں اپنے اوقاف پر انحصار کرتی ہے۔

رابطہ کی ”اوقاف سے“ سرمایہ کاری بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔

ہیڈ کوارٹر

مملکت سعودی عرب۔ مکہ مکرمہ ۔ام الجود

پوسٹ بکس 537

ٹیلیفون نمبر 5309444-12-966

فیکس   5601319-12-966 - 5601267-12-966

ٹیلکس  540009/450390  ٹیلی گرام (رابطہ-مکہ)

Tuesday, 5 February 2019 - 11:54