شیخ العیسی رابطہ جامعاتِ اسلامیہ کے صدر منتخب

شیخ العیسی رابطہ جامعاتِ اسلامیہ کے صدر منتخب

رابطہ جامعاتِ اسلامیہ کی جنرل کانفرنس نے  اپنے گیارہویں اجلاس میں ،عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو رابطہ جامعاتِ اسلامیہ کا صدر منتخب کیا ہے۔
عزت مآب شیخ العیسی نے اس مناسبت سے ممتاز شخصیات ،عالم اسلام کے مفتیان وعلمائے کرام ،وزرائے مذہبی امور،  اسلامی جامعات کے مدراء سے مبارک باد کے پیغامات اس دعاء کے ساتھ وصول کئے کہ اللہ تعالی کی مدد اور توفیق ان کے شاملِ حال رہے۔

کانفرنس نے  اپنے بنیادی قواعد وضوابط میں اصلاحات   اور رابطہ جامعاتِ اسلامیہ کے لائحہ عمل پر اظہار خیال کیا اور اس کے علاوہ   جامعہ اسکندریہ کی میزبانی میں منعقدہ گذشتہ اجلاس کے رپورٹ کی تصدیق کی۔
رابطہ جامعاتِ اسلامیہ جس کی بنیاد 1969 میں رکھی گئی   ہے،اس کے نیچے دنیا بھر کی مختلف بڑی جامعات آتی ہیں اور یہ اسلامی علوم کے میدان میں علمی مباحثات میں سرگرم  عمل ہے۔اسلامی جامعات کے درمیان رابطہ، ان کے تعلیمی نصاب  اور تعلیمی و تحقیقی پالیسی  اور ان کے درمیان تقارب وتکامل کے حصول کے لئے کوشاں ہے ،اس کے علاوہ جامعات کے تعلقات کو معاشرے کے مسائل  سے جوڑنے کے لئے ،تاکہ وہ اسلامی معاشرے کے مسائل کے حل میں اہم کرداراداکریں، اور انتہاپسند نظریات کا مقابلہ کرسکیں،اسی طرح رابطہ دیگر جامعات سے مل کر مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں  ہے ،رابطہ جامعاتِ اسلامیہ مغرب اور مشرقِ بعید کے معروف جامعات کے ساتھ تبادلے اور تعاون کے معاہدات کے بارے میں بھی غوروفکر کررہاہے۔خصوصاً تہذیبی، ثقافتی، باہم مکالمہ اور استشراقی  اسٹڈی سے متعلقہ موضوعات  كے بارے میں۔

 

شیخ العیسی رابطہ جامعاتِ اسلامیہ کے صدر منتخب
شیخ العیسی رابطہ جامعاتِ اسلامیہ کے صدر منتخب
Thursday, 18 April 2019 - 12:52