سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم، ڈاکٹر یوسف العثیمین، مکہ مکرمہ دستاویز کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

عزت مآب ڈاکٹر  یوسف العثیمین، سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم، مکہ مکرمہ دستاویز کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔ انہوں نے تنظیم کی طرف سے کانفرنس اور اس کے موضوعات کو سراہا۔

عزت مآب ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم کے خطاب سے اقتباسات

1-    اللہ تعالی نے اس امت کی تعریف (وكذلك جعلناكم أمة وسطا   ) سے کی، اس میں اللہ تعالی  نے اس  امت کے لئے جو منہج متعین کیا ہے وہ وسطیت واعتدال ہے۔

2-    انتہاپسندی، غلو اور راہِ اعتدال سے ہٹنے کی وجہ سے ،جس پر مسلمان صدیوں سے گامزن تھے ،مسلمان بہت سے خطرات اور چیلنجز میں مبتلا ہوگئے۔
3-    مسلم ممالک میں راہِ  اعتدال سے ہٹنے کی وجہ سے اختلاف وتنازعات کا ماحول پیدا ہوا ،اور تشدد  ،دہشت گردی اور جنگ کے دروازے کھلے۔
4-    ہمارے بہت سارے اسلامی ممالک میں افراتفری کے پیچھے منحرف جماعتیں ہیں۔
5-    اسلامی تعاون تنظیم اسلامی ممالک کی سیاسی، اقتصادی ،ثقافتی اور سماجی پہلؤوں میں کوششوں کو یکجا کرنے کے لئے   پُر عزم ہے۔
 
Wednesday, 29 May 2019 - 13:44