جمہوریہ چیچینیا میں یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح،اسلامی ممالک کے نمائندگان کی شرکت

جمہوریہ چیچینیا میں یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح،اسلامی ممالک کے نمائندگان کی شرکت،
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے  پہلا خطبۂ جمعہ دیا۔

گروزنی:
جمہوریہ چیچینیا کے صدر رمضان قادیروف نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد  بن عبد الکریم العیسی کا صدارتی محل میں استقبال کیا۔ملاقات میں صدر محترم نے ڈاکٹر العیسی کا یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کے افتتاحی تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ اداکیا ۔ ملاقات میں مختلف اسلامی موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا۔
افتتاحی تقریب کے اختتام پر صدر جمہوریہ کی خواہش پر ڈاکٹر محمد العیسی نے اسلامی ممالک کے نمائندگان اور نامور علمائے کرام اور وزراء کی موجودگی میں جامع مسجد میں پہلا خطبۂ جمعہ دیا۔
ڈاکٹر العیسی نے اپنے خطبہ میں مساجد کی تعمیر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام کی عظیم یادگاروں میں سے اور اسلامی تاریخ میں اسلامی اقدار پھیلانے کا سب سے اہم ذریعہ  ہے۔ان مساجد سے ایسے افراد نکلے ہیں جنہوں نے شریعت کی رواداری سے پوری دنیا کو روشن کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج انتہا پسند قوتیں اس کوشش میں ہیں کہ مسجد کے پیغام کو اپنی فکری انحراف کے لئے استعمال کریں مگر اسلامی شعور کے حامل افراد نے نصوص ِ شریعت، ان کی صحیح تاویل اور اس کے مقاصد سے معرفت کے ساتھ اس فکری انحراف کا مقابلہ کیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ مساجد امت کے لئے رہنمائی  اور اہلِ محراب ومنبر کے لئے  بصیرت ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ  امت کے بعض مسائل کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے اور خصوصاً  بعض نوجوانوں  کے مسائل پر توجہ کی ضرورت ہے جس میں راسخ علماء کی  چاہئے کہ وہ ان کے ہاتھ کو تھام کر ان کی الجھنوں کو دور کریں۔
ڈاکٹر العیسی نے اپنے خطاب میں جمہوریہ چیچینیا کے صدر محترم رمضان قادیروف کا  رمضان المبارک میں خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں   منعقدہ میثاق مکہ مکرمہ کانفرنس میں ان کی شرکت کو سراہا ۔اس کانفرنس میں 1200 سے زائد  نامور مفتیان اور علمائے  کرام نے  امت مسلمہ کے  مرجع اور ان کے قبلہ  مکہ مکرمہ میں شریک ہوکر اس میثاق کی تائید کی۔
نمازِ جمعہ کےبعد مفتی جمہوریہ چیچینیا شیخ صالح  مجییف نے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  کو افتتاحی تقریب    سے اختتامی خطاب کی دعوت دی ۔ڈاکٹر العیسی نے  اپنے  اختتامی خطاب میں اللہ کے گھر بنانے والوں کی  نیک کوششوں کو سراہا اور  حاضرین کی طرف سے چیچینیا کے صدر محترم کا ان کے پرتپاک استقبال، بہترین  انتظام اور مہمان نوازی پر شکریہ اداکیا۔
مذکورہ  مسجد میں ہزاروں نمازیوں کی گنجائش ہے ۔اس کے افتتاحی تقریب اور پہلے خطبۂ جمعہ  میں بادشاہوں، اسلامی ممالک کے سربراہان کے نمائندگان، نامور علماء کرام کی ایک بڑی تعداد اور متعدد وزراء نے شرکت کی ۔

جمہوریہ چیچینیا میں یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح،اسلامی ممالک کے نمائندگان کی شرکت
جمہوریہ چیچینیا میں یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح،اسلامی ممالک کے نمائندگان کی شرکت
جمہوریہ چیچینیا میں یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح،اسلامی ممالک کے نمائندگان کی شرکت
جمہوریہ چیچینیا میں یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح،اسلامی ممالک کے نمائندگان کی شرکت
Sunday, 25 August 2019 - 11:40