رابطہ عالم اسلامی کا بیان

بیان

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر عالمی ادارہ برائے علمائے اسلام، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  نے سعودی عرب کی پریزیڈینسی برائے اسٹیٹ سکیورٹی کی طرف سے  جاری کردہ بیان کی تعریف کی ہے، جس میں بروقت کاروائی کرکے سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے ایک بڑے حملے کی سازش کو ناکام بنادیا۔

ڈاکٹر العیسی نے کہاکہ  یہ کارنامہ جس میں خدا تعالی تعالی نے دہشت گردی کی سازشوں  اور اس کے برے اقدامات کو شکست دی ہے، یہ اللہ تعالی کی طرف سے مملکت سعودی عرب کی حفاظت ہے، جس میں اللہ تعالی کے قانون کا نفاذ اور اس کے احکامات پر عمل اور ان سب پر اسے فخر ہے۔

اس میں سیکورٹی فورسز کے حفاظتی اقدامات کی اہلیت بھی قابل ذکر ہے جس کے ذریعے ریاستی سیکورٹی  سروس نے متعدد آپریشن میں دہشت گردی کو شکست دیکر اپنا مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔دہشت گردی اپنی ناامید باقیات کے ذریعے اپنی مجرمانہ بے ہودگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکورٹی کی حفاظتی  گھات کا شکار ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر العیسی  نے مزیدکہاہے کہ  رابطہ عالم اسلامی اور عالمی ادارہ برائے علمائے اسلام، مملکت سعودی عرب کی دہشت گردی کے خلاف  فکری، عسکری  اور میڈیا میں اعلی کارکردگی کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کا مقصد اس برائی کے ذرائع کو ختم اور اس کے لئے مالی تعاون کے ذرائع  کا  تعاقب کرناہے۔

دہشت گردی نظریہ اور اس کی اولین مواد کی تفصیلات  اور اس  میں  سرفہرست انتہاپسندانہ نظریات اپنی تمام  صورتوں  کے ساتھ، ان سب کے مقابلے کے لئے مملکت سعودی عرب کی طرف سے  شروع کردہ عالمی فکری پلیٹ فارمز کے قیام کی تعریف کی۔

ڈاکٹر العیسی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ  اللہ کے فضل وکرم سے مملکت دہشت گردی کے تعاقب  اور اس  کی گمراہ نظریات کے  سدّباب کے لئے مضبوط اور مؤثر عزم کی عالمی مثال ہے، جس کا مقصد اپنے سچے دین کی حقیقت کو اعلی اسلامی رہنمائی کے تناظر میں پیش کرناہے-اللہ تعالی نے اپنے نبی  کو رحمت للعالمین بناکر بھیجا اور  انہیں اخلاق کی تکمیل کے لئے مبعوث فرمایا۔یہ  انصاف، امن اور سب کی بھلائی کا دین ہے۔

ڈاکٹر العیسی نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مملکت  کے شہریوں اوراس میں بسنے  والے  مقیم اور  عرب اور مسلمان قوموں اور تمام انسانیت  کے ذریعے اس کی  حفاظت فرمائے  اور تمام دشمن اور اعداء كو رسوا كرے جیسے کہ ان سے پہلوں والوں کو رسواکیا تھا۔اور ان کی سازشوں کو انہی پر ہی  لوٹائے  ،بے شک وہ اس  پر قادرہے۔

Sunday, 29 December 2019 - 23:44