د. العيسى ضيفا على اتحاد وكالات أنباء دول منظمة التعاون الإسلامي

اسلامی تعاون تنظیم ممالک کی نیوز ایجنسیز اتحاد کی طرف سے ” اہلِ تہذیب  وادیان کے درمیان بقائے باہمی اور ہم آہنگی کے قیام کی ضرورت “ کے موضوع پر منعقدہ فورم سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے خطاب سے اقتباسات:

  • منافرت اورنسل پرستی کے نعروں اور ٹکراؤ اور تہذیبی تصادم  کی کوششوں کے سدّ باب کے لئے اہلِ مذاہب اور تہذیب کے درمیان بقائے باہمی اشد ضرورت ہے۔
  • اسلام  سب کے درمیان امن اور یکجہتی کے فروغ کو اہمیت دیتاہے اور اختلاف، تنوع اور تعدد کا احترام  کرتے ہوئے ،اسے سنت الہی گردانتاہے۔
  • اسلام  انسانيت کے رشتے کی قدر کرتاہے اور اس رشتے کی حفاظت اور استحکام پر زور دیتاہے۔
  • اسلام میں بقائے باہمی کے اصول نے ان روایات کو قائم کیا ہے اور یہ تاریخی، آئینی، دستور میثاق مدینہ میں درج ہیں۔
  • علمائے کرام اور اہلِ دانش نے میثاق مکہ مکرمہ میں دیگر امور کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسان اپنے مختلف اجزاء کے ساتھ ایک بنیاد سے تعلق رکھتے ہیں اور انسانیت میں سب مساوی ہیں۔
  • میثاق مکہ مکرمہ میں درج ہے کہ اقوام کے درمیان عقائد کا اختلاف تقدیرِ الہی ہے، جو اللہ تعالی کی حکمتِ بالغہ ہے، اور اس کا اعتراف اس کے تصادم سے بہتر ہے ۔

 

Sunday, 23 August 2020 - 12:50