رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے جمعرات کو افغانستان امن اعلامیہ کی میزبانی

رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے جمعرات کو افغانستان امن اعلامیہ کی میزبانی
ایک میز پر پہلی مرتبہ:
پاکستان اور افغانستان کے نامور علمائےکرام کا   مفاہمت اور امن کے لئے مشترکہ تاریخی کارنامہ

مکہ مکرمہ:
سرزمین امن اور بیت اللہ کے قرب وجوار میں ،رابطہ عالم اسلامی جمعرات 29 شوال 1442ھ بمطابق 10 جون 2021م کو مکہ مکرمہ میں افغانستان امن اعلامیہ کانفرنس کی میزبانی کررہی ہے ، جس میں پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کے  نامور علمائے کرام افغانستان میں  جنگ کے خاتمے اور امن کے استحکام کے لئے متحارب گروپوں کے درمیان مفاہمت  کے لئے  شریک ہورہے ہیں، جو ایک مشترکہ تاریخی کارنامہ ہے، کانفرنس  کا انعقاد مملکت کے زیر سرپرستی اور تعاون سے ہورہا ہے۔
یہ تاریخی فورم  رابطہ کے امت مسلمہ کے درمیان تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے کے یقین کا مظہر ہے جسے اسلامی قیادت مملکت سعودی عرب کی سرپرستی اور بھرپور تعاون حاصل ہے۔خصوصاً طویل عرصے سے جاری یہ تنازعہ جو  انتہاپسندی جہالت نسل پرستی اور تعصب کو جنم دے رہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ  اس کا مقابلہ علم،ہوشمندی، فکری روشنی، اور ایمان کے خالص احساسات اور اسلام کے اعلی اصولوں کے احیاء سے ہونا چاہئے، جو نیک ارادوں کو اجاگر کرنے اور  اور برے رجحانات  اور شیطانی وساوس کو دبانے میں معاوں ہوں،جس سے  فتنوں کے خاتمے میں علمائے ربانیین کے کرادار کی اہمیت کا اندازہ ہوتاہے  جو اللہ تعالی کی مدد سے آج کی مجلس میں مفاہمت اور بھائی چارے کے اعلامیہ کی صورت میں ہمیں دیکھنے کو ملے گا۔
اس کانفرنس کا آغاز  خطہ ارض کے مبارک ترین مقام ،مسلمانوں کے قبلہ کے  جوار میں  مکہ مکرمہ میں   ہوگا۔رابطہ عالم اسلامی اپنی تاریخی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہے جس کی حیثیت مسلم  اقوام کے لئے چھتری جیسی ہے اور وہ امت مسلمہ کے علماء اور مفکرین  کا ایسا ادارہ ہے جس کے پرچم تلے وہ جمع ہیں ۔وہ امت مسلمہ کے مسائل کی امین اور  اس کے اتحاد ، یکجہتی ، تنوع اور ہم آہنگی ، اس کے معاشروں کی سلامتی اور اس کے افراد  کی زندگیوں کے تحفظ کاخواہاں ہے ۔ اور رابطہ اپنے وژن ، مشن ، اہداف اور اقدار کے ترجمانی جو ساری دنیا کے لئے رحمت اور امن کا باعث ہے، خطہ ارض کے مبارک ترین مقام ،مسلمانوں کے قبلہ کے  جوار  مکہ مکرمہ سے اور اس تاریخی اجلاس میں قابل ذکر یہ امر ہے کہ یہ مملکت سعودی عرب کی سرپرستی اور تعاون سے منعقد ہورہا ہے ۔
کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں رابطہ  عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل، چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن  عبد الکریم العیسی،اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی عزت مآب شیخ ڈاکٹر نور الحق قادری، اسلامی جمہوریہ افغانستان کے وزیر حج واوقاف والارشاد  عزت مآب شیخ محمد قاسم حلیمی اور دونوں ممالک کے نامور علماء شریک ہوں گے۔افتتاحی تقریب میں  مملکت سعودی عرب میں  اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر،مملکت سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کے سفیر محترم احمد جاوید مجددی، اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مستقل نمائندہ   جناب سفیر رضوان سعید شیخ اور اسلامی تعاون تنظیم میں افغانستان کے مستقل  نمائندہ جناب سفیر ڈاکٹر شفیق صمیم بھی شریک ہوں گے ۔
کانفرنس میں پانچ سیشن ہوں گے،  جن میں 20 سے  زائد نامور علماء 5 محاور پر اظہار خیال کریں گے ۔جن میں اسلام میں امن ،رواداری ، اعتدال اور مصالحت،انسانی عظمت اور اس کی زندگی کے تحفظ کے لئے اسلامی نقطہ نظر،اسلامی اصولوں کی روشنی میں قیام امن،علاقائی امن وسلامتی کی اہمیت، اور علاقائی تنازعات کے حل اور امن کی کوششوں میں علماء کے کردار پر اظہار خیال کیا جائے گا۔اور کانفرنس کے اختتام پر افغانستان میں قیام امن اعلامیہ کا اجراء ہوگا ۔

رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے جمعرات کو افغانستان امن اعلامیہ کی میزبانی
Wednesday, 9 June 2021 - 10:04