افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے امور اور انسانی حقوق  کے امریکی خصوصی ایلچی محترمہ رینا امیری نے ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا

افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے امور اور انسانی حقوق  کے امریکی خصوصی ایلچی محترمہ رینا امیری نے ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکرٹری جنرل کے نائب جناب ڈاکٹر عبد الرحمن الزید کی سربراہی میں رابطہ کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی۔
امیری نے افغانستان کی تاریخ کے اس موڑ پر مذہبی کاوشوں  کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس موقع پر استحکام،ترقی اور خواتین کو اپنا اہم کردار اداکرنے کے لئے کوششوں کو آگے بڑھانے کےلئے رابطہ کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں مملکت میں امریکی سفارت خانے کے حکام نے بھی شرکت کی۔

Thursday, 25 August 2022 - 13:19