استقبل معالي الأمين العام، رئيس هيئة علماء المسلمين، فضيلة الشيخ د.‫محمد العيسى‬ وفدًا ماليزيًّا رفيعَ المستوى برئاسة معالي وزير الخارجية د.زامبري عبدالقادر

سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی‬⁩ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر زامیری عبدالقادر کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفدکا استقبال کیا۔
‏آپ نے محترم وزیر اور ان کے ہمراہ وفدکا خیرمقدم کیا،وفد نے وزیراعظم انورابراہیم کے نیک جذبات ڈاکٹرالعیسی کو پیش کئے۔

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی اوراس میں تعاون کے طریقۂ کار پرتبادلۂ خیال کیا گیا،جن میں سرفہرست”اسلاموفوبیا“اورنفرت انگیزبیانئے کےسدباب میں تعاون ہے جو تقسیم کو ہوادیتے ہیں۔اس تناظر میں عالمی سطح پرجرائم بھی زیربحث آئے جن میں بعض انتہاپسندوں نےعمداً  قرآن کریم کے نسخوں کی بے حرمتی کی۔

ملاقات میں جنوب مشرقی ایشیا علماء کونسل کی خدمات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جو خطےکی تاریخ میں علما ء کی پہلی جمعیت ہے۔جس کا قیام ⁧‫رابطہ عالم اسلامی‬⁩ کے زیرسایہ17 ممالک کے44 علماء،مفتیان اورمذہبی رہنماؤں کے اتفاق سے ہوا اور کوالالمپور میں اس کے مستقل ہیڈکوارٹر کا اعلان کیا گیا۔

استقبل معالي الأمين العام، رئيس هيئة علماء المسلمين، فضيلة الشيخ د.‫محمد العيسى‬ وفدًا ماليزيًّا رفيعَ المستوى برئاسة معالي وزير الخارجية د.زامبري عبدالقادر
استقبل معالي الأمين العام، رئيس هيئة علماء المسلمين، فضيلة الشيخ د.‫محمد العيسى‬ وفدًا ماليزيًّا رفيعَ المستوى برئاسة معالي وزير الخارجية د.زامبري عبدالقادر
Sunday, 19 February 2023 - 23:49