سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نےدار الحکومت نئی دہلی میں جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی سے ملاقات کی۔
آپ نے رابطہ کے سیکرٹری جنرل کےہندوستان کے تاریخی دورےکا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنے اور انتہاپسندی اورنفرت انگیز بیانئے کے سدّباب کے لئے رابطہ کی عالمی کوششوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے متعدد مشترکہ موضوعات سمیت برصغیر سے متعلقہ اسلامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
Thursday, 13 July 2023 - 10:30