رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی  نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن کریم  کے نسخے کو نذر آتش کرنے  کے واقعے  کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے  جو  مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور اشتعال انگیزی کے تسلسل کی کڑی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن  عبد الکریم العیسی نے  ان  گھناؤنے اقدامات کی مذمت کی ہے  جو تمام مذہبی اور انسانی  اصولوں  کی خلاف  وزری اور عالمی برادری کی اقدارسے متصادم ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اس طرح کے خطرات سے متنبہ کرتے ہوئے واضح طور پر  اعلان کیا کہ اسلاموفوبیا  اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کے تمام مظاہر کو مسترد کیا جاتاہے۔
بیان میں نفرت کو ہوا دینے اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے اسالیب کے خطرات کے بارے میں انتباہ کی تجدید کی گئی ہے جو صرف انتہاپسندی کے ایجنڈے کی تکمیل کرتی ہیں۔  اور  یہ اخلاقی رُو سے مسترد   امر کو سرکاری تحفظ کے ذریعے نفرت انگیز نظریہ کے   مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش  ہے  جس سے آزادی کے مہذب تصور کو  مجروح کرکے      اسے تنازعات اور مذہبی اور فکری تصادم کو ہوا دینے والے انتہاپسندوں  کے لئے پناہ گاہ بنایا جارہاہے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ہمیں اقوام کے درمیان دوستی  کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں دیکھ رہے ہیں کہ ان نفرت کرنے والے حاقدین کو خوش کرنے کے لئے ان مجرمانہ طریقوں کو روکنے سے اجتناب کیا جارہاہے جو گذشتہ تاریخ میں تکلیف دہ تنازعات میں برائی کا مرکز تھے ۔
 

Sunday, 23 July 2023 - 13:17