قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی تعاون تنظیم کی قراردادوں سے متعلق بیان

بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے  اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں منظور کردہ قراردادوں کو سراہاہے ، جو  مملکت سعودی عرب نے چودہویں اسلامی سربراہی اجلاس کی صدارت کی حیثیت سے طلب کیا تھا۔قرارداد میں قرآن کریم کے نسخوں کی مسلسل بے حرمتی کے  مجرمانہ واقعات کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں  سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمدبن عبد الکریم العیسی نے  اجلاس کی جانب سے جاری قراردادوں  کے مجموعے کو سراہا جس میں 35 جامع نکات شامل تھے، جس میں  جارحیت اور دوسروں کے مقدسات پر حملوں  کےسدّباب  کے لئے مناسب عملی اقدامات کے ذریعے بہترین روڈ میپ تیار کرتے ہوئے  ایسی کاروائیوں کے تسلسل کوروکنے  کی کوشش  کی گئی ہے جو مذاہب کی نفرت اور ان کی اہانت کے لئے کوشاں اور عالمی امن وسلامتی اور ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہیں۔
قرارداد ایسے جرائم کی اجازت دینے والے ممالک کو سلامتی کونسل کی قراردادوں،اقوام متحدہ کے چارٹر اور شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق  بین الاقوامی معاہدے کے متعلقہ آرٹیکلز کی خلاف وزری پر عالمی برادری کے سامنے جوابدہ ٹھہراتے ہیں۔قراردادوں میں تمام حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ موجودہ قانونی اور انتظامی فریم ورک کو مکمل نافذ کریں  اور اگر ضروری ہو تو بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور معیارات کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق نئی قانون سازی کریں تاکہ تمام افراد اور برادریوں کو مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر نفرت اور تشدد سے محفوظ  رکھاجائے اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کویقینی بنایاجاسکے۔
ڈاکٹر العیسی نے  نیویارک میں اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی  کی جانب سے منظور کردہ اسلاموفوبیا  سے نمٹنے کے لئے  ایکشن پلان پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لئے کونسل کے فیصلے کو سراہا۔انہوں نے  اسلامو فوبیا کے اثرات کا زیادہ مؤثر طریقے سے مقابلے کرنے کے لئے  میثاق مکہ مکرمہ کو فعال  کرنے کا بھی مطالبہ کیا   جسے وزرائے خارجہ کی کونسل نے اپنے47 ویں اجلاس میں منظور کیا تھا جو کہ نومبر 2020 میں جمہوریہ نائجر کے دار الحکومت نیامے میں منعقد ہواتھا ۔
ڈاکٹر العیسی نے  رابطہ عالم اسلامی کے ادارہ جات، اکیڈمیز اور کونسلز  کی  جانب سے خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد”حفظہما اللہ“ کی قیادت میں مملکت سعودی عرب کی جانب سے قرآن کریم کے نسخوں کے خلاف نفرت آمیز رویوں کے بعد اٹھائے گئے  مضبوط ایمانی موقف کو سراہاہے ۔ اس موقف سے   اسلامی شعور  کے عظیم وجدان کی سطح اور عالم اسلام میں قائدانہ کردار کی ترجمانی ہوتی ہے،جہاں ایسے افسوس ناک واقعات کے ساتھ مضبوط اور اہم اقدامات کے ذریعے  بہترین اسلوب کے  ساتھ تعامل کیا گیا، چاہے اپنے اسلامی اور بین الاقوامی وزن کے ساتھ وہ حکومتی کاروائی کی سطح پر ہو یا  اسلامی تعاون تنظیم کے اسلامی سربراہی اجلاس میں مملکت کی صدارت کی سطح پر ،اور مملکت کی فوری دعوت پر اس سلسلے میں جو جاری کیا گیا ۔ اللہ تعالی خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کو ان اعمال کا نیک بدلہ دے جو وہ اسلام،مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لئے پیش کرچکے ہیں اور کررہے ہیں۔

Tuesday, 1 August 2023 - 11:07