مسئلہ فلسطین کے حوالے سے میڈیا میں جانبداری اور غلط معلومات کے خلاف اظہار یکجہتی کی سب سے نمایاں تقریب : رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی خبر رساں ایجنسیوں کی یونین کے ساتھ نامور بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کو”نفرت اور تشدد کو ہوا دینے میں میڈیا اور اس کا کردار:غلط معلومات اور جانبداری کے خطرات“ فورم میں جمع کیا۔
#گمراہ_کن_میڈیا_نامنظور
یہ فورم ایسے عالمی حالات میں منعقد ہورہاہے جہاں نفرت انگیز بیانیہ اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے،فورم میں 80 سے زائد ممالک کے نامور مذہبی رہنما،دانشور،میڈیا اورسفارتی شخصیات اور میڈیا اور تحقیقی اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔ فورم کا مقصد میڈیا میں غلط معلومات اور جانبداری کے خلاف ایک متفقہ اتفاق رائے تخلیق کرناہے جو حقائق کو مسخ کرکے متاثرین کو مجرم اور مظلوم کو ظالم بناکر پیش کررہاہے۔
Sunday, 26 November 2023 - 21:41