عالمی اسلامی کونسل فورم،جزائر میں سیکرٹری جنرل رابطہ کی نمائندگی

جزائر کے صدر محترم عبد المجید تبون کی سرپرستی میں اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو جزائر میں عالمی اسلامی کونسل کے چوتھے بین الاقوامی فورم میں شرکت اور فورم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کی دعوت کے جواب میں، ڈاکٹر عبد الرحمن الزید نے فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی،جہاں انہوں نے عزت مآب سیکرٹری جنرل کا خطاب پیش کیا۔ فورم میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ”حفظہ اللہ“کی سرپرستی میں مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والی ”وحدت اسلامی“کانفرنس کا جائزہ بھی لیاگیا،جس میں تمام اسلامی مسالک ومشارب کے 1200علمائے کرام،مفتیان عظام اور مفکرین نے شرکت کی تھی۔ جزائر کے اس بین الاقوامی فورم میں رابطہ عالم اسلامی کو خصوصی اعزاز دیاگیا۔یہ اعزاز رابطہ کے قائدانہ کردار کے اعتراف اور خصوصاً جزائر میں بالخصوص اور دنیا بھر میں بالعموم رابطہ کی مذہبی اور فکری سرگرمیوں کے ساتھ مضبوط تعلق کی وجہ سے صدر جمہوریہ کے نمائندے اور سپریم اسلامی کونسل جزائر کے صدر ڈاکٹر بوعبد اللہ غلام اللہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔

عالمی اسلامی کونسل فورم،جزائر میں سیکرٹری جنرل رابطہ کی نمائندگی
Monday, 18 December 2023 - 09:38