دورۂ مصر کے دوران: عرب لیگ کے انسٹی ٹیوٹ آف عربی مخطوطات کے مرکزی دفتر قاہرہ میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی

دورۂ مصر کے دوران:
عرب لیگ کے انسٹی ٹیوٹ آف عربی مخطوطات کے مرکزی دفتر قاہرہ میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی، جہاں آ پ کا استقبال انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر مراد الریفی نے کیا۔
طویل ملاقات کے بعد جناب الریفی نے ڈاکٹر العیسی کو انسٹی ٹیوٹ کی تاریخی الماریوں کا  معائنہ اور یہاں کے طریقۂ کار کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے انسٹی ٹیوٹ کے دائریکٹر کی جانب سے حسنِ ضیافت اور اس عمدہ کام سے متعلق  قیمتی معلومات کی فراہمی پر شکریہ اداکیا۔ آپ نے عربی مخطوطات کے تاریخی ورثے، خاص طور پر نایاب اسلامی آثار کی اہمیت، ان کی خدمت کے اعزاز اور عظیم ذمہ داری پر زوردیا جو انسٹی ٹیوٹ اپنے عظیم خدمات کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے انجام دے رہا ہے۔
دورے کے اختتام پر ڈاکٹر الریفی نے عزت مآب شیخ العیسی کو ان کے نام سے موسوم  انسٹی ٹیوٹ کی شیلڈ بھی پیش کی۔

دورۂ مصر کے دوران: عرب لیگ کے انسٹی ٹیوٹ آف عربی مخطوطات کے مرکزی دفتر قاہرہ میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی
دورۂ مصر کے دوران: عرب لیگ کے انسٹی ٹیوٹ آف عربی مخطوطات کے مرکزی دفتر قاہرہ میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی
Monday, 8 January 2024 - 22:33