عزت مآب شیخ ڈاکٹر  محمد العیسی نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر، اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل نمائندے محترم سفیر حمید اوبیلیرو اوراقوام متحدہ میں اسلامی گروپ کے چیئرمین محترم سفیر سیدی ولد بحام ولد محمد لغظف کا استقبال کیا

نامور تھنک ٹینکس کے ساتھ ”بین الاقوامی“ ”مذہبی“ اور ”مکالمے“ کی تقریبات اور امریکہ میں اسلامی رہنماؤں کی دستور ساز کونسل کے اجلاس کے افتتاح کے فریم ورک کے اندر: اپنے دورے کے آغاز پر، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر، اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل نمائندے محترم سفیر حمید اوبیلیرو اوراقوام متحدہ میں اسلامی گروپ کے چیئرمین محترم سفیر سیدی ولد بحام ولد محمد لغظف کا استقبال کیا۔ 

ملاقات میں متعدد اسلامی اوربین الاقوامی امور بالخصوص غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کے حوالے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں دنیا بھر کے مذہبی رہنماؤں کو متحرک کرنے کے لئے رابطہ کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

مہمانانِ گرامی نے اس سلسلے میں مملکت سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی عظیم اور غیر معمولی کاوشوں کوسراہا جو تاحال جاری ہیں، جن میں سرفہرست مملکت کی جانب سے بلائے گئے وہ سربراہی اجلاس ہیں جن کی صدارت اعلی مقام ولی عہد ”حفظہ اللہ“ نے کی، اور ان اجلاسوں کا انعقاد مملکت نے اپنے عرب اور اسلامی وزن اور بین الاقوامی اہمیت کے تناظر میں کیا ہے۔ انہوں نے ان اجلاسوں کے معیاری اور اہم نتائج کو سراہتے ہوئے مملکت کی قیادت کی طرف سے بے حد اہتمام اور حمایت کے ساتھ مسلسل انسانی امداد کی فراہمی کی بھی ستائش کی۔

Wednesday, 17 January 2024 - 21:54