ڈاکٹر العیسی کا خیر مقدم..تہذیبوں کے درمیان مفاہمت اور تعاون کے فروغ کے لئے رابطہ کو تیرانا میں بین الاقوامی کانفرنس کی دعوت..تاکہ البانیہ کے تجربے کے تناظر میں مذہبی، نسلی اور ثقافتی تنوع کے بارے میں عالمی بیداری کو بڑھایاجائے:
البانیہ کے وزیر اعظم جناب ایدی راما نے دار الحکومت تیرانا میں وزیر اعظم ہاؤس میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔جناب وزیر اعظم نے ڈاکٹر العیسی کے دورۂ البانیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے متنوع معاشروں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں #رابطہ_عالم_اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل نے البانیہ کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں پہلی بار یہ رہنما مشترکہ عشائیہ میں شریک ہوئے۔ اس تقریب میں البانیہ کے سینئر وزیر اور سفارتی کور کے ارکان بھی موجود تھے، جن کی قیادت تیرانا میں خادم حرمین شریفین کے سفیر جناب فیصل بن غازی حفظی کررہے تھے۔ اجلاس میں ویٹیکین کے سفیر بھی شریک تھے۔
Tuesday, 20 February 2024 - 22:44