ماسکو میں ہونے والےدہشت گرد حملے کی مذمت

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے ماسکو کے قریب  کروکس سٹی ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان  میں اس ہولناک مجرمانہ کاروائی کی مذمت کی  گئی جس  میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔بیان میں رابطہ  کے اس اصولی  موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد اور اس کی مذمت کرتی  ہے ۔

رابطہ نے  جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور تمام  روسی   عوام  کے ساتھ  دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار  کرتے ہوئے زخميوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ۔

Saturday, 23 March 2024 - 04:12