اس وقت جاری ہے.. عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے منبر سے خطاب کرتے ہوئے:

اس وقت جاری ہے..
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے منبر سے خطاب کرتے ہوئے:
ہر مسلمان کو اپنے دین پر فخر ہے مگر حقیقی فخر عمل سے ہی ثابت ہوتاہے۔ ہر مسلمان کو اپنے دین کی ناموس کی فکر ہوتی ہے مگر اصل فکر یہ ہونی چاہئے کہ ہم میں سے ہر شخص جو دنیا میں کسی بھی جگہ رہے یا کہیں بھی سفر کرے وہ دنیا کے سامنے اپنے دین کا بہترین سفیر بن کر پیش ہو۔

کتنے مسلمان ہیں جنہوں نے دین کی دعوت اپنی باتوں  سے پہلے اپنے عمل سے دی ہے اور کتنے ہی مسلمان ہیں جنہوں نے اپنے دین سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ اور جاہل اور بدخواہ لوگوں کا مقابلہ کیا، اپنے عظیم اسلامی طرز عمل کے ساتھ جو دوسروں کے لئے اپنی مذہب کی حقیقت کے سمجھنے کا ذریعہ بنے۔

ہم عید کی خوشی کے ان لمحات میں غزہ میں موجود اپنے ان بھائیوں کو  بھی یاد رکھیں جو ظلم وجارحیت سے دو چار ہیں۔ اللہ تعالی ان کی تکلیف کو دور اوران پر ظلم کرنے والوں سے بدلہ لے۔

اگر ہم کسی قوم  کے سروخرو ہونے، یا کسی معاشرے کی ترقی، کسی نسل کے امتیاز یا کسی خاندان کی کامیابی کا راز تلاش کرنا چاہیں تو ہمیں اس کے پیچھے اچھی تربیت نظر آئے گی جس کا محور اچھی عورت ہے۔

اسلام کو سب سے زیادہ نقصان اس سے منسوب ایسے افراد نے دیا جنہوں نے جہالت، گمراہ منہج، ذاتی خواہشات یا غلط طرز عمل کی وجہ سے اسلام کی طرف وہ چیزیں منسوب کی ہیں جن سے اللہ کا دین پاک ہے۔

عزیز پاکستانی عوام دعوت الی اللہ کا ایک اعلی اسلامی ماڈل، اچھے اخلاق اور نیکی کی بلند مثال اور امت کا ایک مضبوط اور فعال رکن ہے۔

#العیسی_اسلام_آباد_میں_عید_کے_خطیب

اس وقت جاری ہے.. عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے منبر سے خطاب کرتے ہوئے:
اس وقت جاری ہے.. عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے منبر سے خطاب کرتے ہوئے:
اس وقت جاری ہے.. عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے منبر سے خطاب کرتے ہوئے:
Wednesday, 10 April 2024 - 08:59