افتتاح میں ویٹیکن کے سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم کی شرکت۔ یورپ میں اسلامی مطالعات اور عربی زبان کے فروغ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا عالمی ایوارڈ:

افتتاح میں ویٹیکن کے سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم کی شرکت۔ یورپ میں اسلامی مطالعات اور عربی زبان کے فروغ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا عالمی ایوارڈ:

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی

نے اٹلی کے شہر میلان میں کیتھولک یونیورسٹی میں ایک پُر وقار تقریب میں”اسلامی مطالعات اور عربی زبان ایوارڈ“ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ویٹیکن کے وزیر اعظم اور سیکرٹری جنرل کارڈینل پیٹرو بارولین اور جامعہ کی صدر موجود تھے، جو اس اقدام کے کلیدی شراکت دار ہیں۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ،طلبہ اور اٹلی کی نامور اسلامی قیادت شریک تھی۔ اسلامی قیادتوں نے اس اقدام کو ایک دیرینہ خواب کی تعبیر قراردیا خصوصاً کیتھولک یونیورسٹی جیسے اہم عالمی علمی مرکز میں، جو اپنے شعبہ تعلیم اور عیسائی معاشرتی اثرات کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔

یہ ایوارڈ اسلامی مطالعات اور عربی زبان کے دو اہم شعبوں پر مشتمل ہے جس کا مقصد اسلامی تصورات کی وضاحت اور علمی مسائل میں رہنمائی فراہم کرناہے، ساتھ ہی عربی زبان کی تعلیم کو فروغ دینا بھی اس کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

Tuesday, 31 December 2024 - 10:51