رابطہ عالم اسلامی کی پیرس کے جنوب مغرب میں ہونے والے ’’نسل پررابطہ عالم اسلامی کی پیرس کے جنوب مغرب میں ہونے والے ’’نسل پرستانہ دہشت گرد حملے‘‘ کی مذمت

رابطہ عالم اسلامی کی پیرس کے جنوب مغرب میں ہونے والے ’’نسل پرستانہ دہشت گرد حملے‘‘ کی مذمت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں فائرنگ کے ’’نسل پرستانہ دہشت گرد‘‘ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے جمہوریہ فرانس اور جاں بحق ہونے والے شخص کے اہلِ خانہ اور زخمیوں کے ساتھ رابطہ کی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور تشدد و دہشت گردی کی تمام شکلوں اور جوازوں کو مسترد کرنے اور ان کی مذمت کرنے کے رابطہ کے مؤقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس قابلِ مذمت نسل پرستانہ جرم کے خلاف فرانسیسی حکام کے فوری اور فیصلہ کن سکیورٹی ردِعمل کو سراہتے ہوئے اس امر کی بھی نشان دہی کی کہ معاشرتی امن کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے جرائم سے نمٹنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشتمل مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

Post date سوموار, 26 October 2026