ملاقات

12
Feb

شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض دفتر میں اقوام متحدہ میں ویٹیکن کے سفیر جناب ننسیو فارچیونٹس اور جنیوا میں اقوام متحدہ کےدفتر میں اقوام متحدہ امن یونیورسٹی کے مستقل نمائندے جناب  ڈیوڈ فرنانڈیز سے ملاقات کی۔
مہمانوں نے دنیا بھر میں رابطہ کی گراں قدر خدمات  کو سراہا۔

30
Jan

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی‬⁩ نے  افریقی اسلامی اتحاد کے وفد کا  جنرل سیکرٹری شیخ ابوبکر عمر نیانگ کے سربراہی میں استقبال کیا۔
‏وفد نے دنیا بھر میں رابطہ کے نمایاں اسلامی کردار کو سراہا۔

12
Jan

سیکرٹری جنرل،چیئرمین مسلم علماء کونسل ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ دفتر میں صومالیہ کے وزیراوقاف ومذہبی امور شیخ مختار روبو علی سےملاقات کی۔ ملاقات میں جامع اورمؤثر فکری اورترقیاتی پروگراموں کے ذریعے افریقہ میں استحکام کے فروغ میں رابطہ کے اہم کردار پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔

10
Aug

سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العيسى  نے اپنے ریاض دفتر میں بين الاقوامي كونسل برائے عربی زبان کے سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر علی عبد اللہ موسی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عربی،اسلامی اور بین الاقوامی امورپر تبادلۂ خیال کیا گیا جس میں عربی زبان وثقافت کی خدمت میں تعاون کے امکانات  سرفہرست تھا۔

07
Aug

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى  نے آج دوپہر کو سعودی عرب میں جمہوریہ جزائر کے سفیر ڈاکٹر محمد علی بوغازی کا استقبال کیا۔ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

04
Aug

سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے جمعیت علمائے ہند کے صدر شیخ ارشد مدنی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ شیخ مدنی نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لئے رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کی تعریف کرتےہوئے ڈاکٹر العیسی کے خطبۂ حج کے مندرجات کو سراہا۔

03
Aug

شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے آج شام ہندوستان میں دار العلوم کے بین الاقوامی مرکز کے صدر ڈاکٹر انورخان سے ملاقات کی،جہاں انہوں نےمرکز کے نامور علماء کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے اسلامی مرجع اورفخر قرار دیا،اور انہوں نے سیکرٹری جنرل کے بیانئےکی تعریف

21
Jul
12
Jul

ڈاکٹر محمد العيسى نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں وزیر اوقاف ومقدسات اسلامیہ،اردن ڈاکٹر محمد الخلایلہ کا استقبال کیا۔
ملاقات میں متعدد اسلامی امور پرتبادلۂ خیال ہوا۔وزیرموصوف نے حج کی کاوشوں کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےحج کے تناظرمیں خطبۂ حج کی اہمیت کواجاگر کیا۔

30
Jun

سام دشمنی کی نگرانی اور انسداد کے لئے امریکی خصوصی ایلچی سفیرہ ڈیبورا لپسٹڈٹ نے رابطہ کے ریاض مکتب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  متعدد ذمہ دران اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انتہا پسندی سے متعلقہ متعدد موضوعات اور خصوصاً نفرت کی تمام صورتوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اهم كٹیگریز