رابطہ کی ادارہ جات اور کونسلز

عالمی مساجد سپریم کونسل

Wed, 11/13/2019 - 11:54

 

عالمی مساجد سپریم کونسل
عالمی مساجد سپریم کونسل ایک قانونی ادارہ ہے۔جو مساجد کی تعمیر اور اس کی رہنمائی  کا انتظام کرتاہے تاکہ مسجد مسلمانوں کے  دینی اور دنیوی  امور میں  ايك اہم نقطۂ آغاز  اور  اسی طرح اپنا  کردار  ادا کرے جو صدرِ اسلام میں اس کا تھا۔

 

اس کی ذمہ داریوں میں سے مساجد اور اس کی اسلامی اوقاف اور اس کی املاک کی  ہر طرح کی دراندازیوں سے حفاظت کرنا اور اس کی حرمت اور اس کی صفائی کا خیال رکھنا اور  اس کی  مرمت اور دیکھ بھال کرنا ہے۔
اس ادارے کا قیام رابطہ  کی طرف سے  رمضان المبارک  1395 ھ بمطابق ستمبر1975 کو منعقدہ ”مسجد کاپیغام“ کانفرنس  کی قرارداد  کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا۔
تشکیل
عالمی مساجد سپریم کونسل  ارکان کی تعداد (40) ہے، جو دنیا بھر میں  مختلف اقوام اور اسلامی جمعیات  سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہ ارکان رضاکارانہ طورپر کام کرتے ہیں ،جنہیں  اس کے عوض کوئی تنخواہ یا معاوضہ نہیں  ملتاہے۔
مقاصد
•    قرآن وسنت کی روشنی میں مختلف اسلامی مسائل اور امور پر اسلامی رائے عامہ تشکیل دینا۔
•    فکری حملوں اور منحرف طرز عمل  کا مقابلہ کرنا۔
•    دعوت الی اللہ کی آزادی پر کام کرنا۔
•    مساجد یا اس کی املاک   کی  ہر طرح کی دراندازی سے حفاظت کرنا۔
•    اسلامی اوقاف کا تحفظ کرنا۔
•    اسلامی اقلیات کے حقوق کا دفاع کرنا ۔
کونسل کے فرائض
•    مسجد کے کردار کو بحال کرنے کے لئے رہنمائی اور تربیت، دعوتی نشر واشاعت اور سماجی خدمات  کے پروگرام مرتب کرنا۔
•    ”مسجد کاپیغام“ کے نام سے  معیادی  رسالہ کی اشاعت، جس میں ائمہ اور خطباء کے ثقافتی اور فنی اہلیت میں اضافہ  اور ان کے سامنے کتاب وسنت کے نصوص سے تقاریر ودروس کی اعلی  نمونے پیش کرنا۔
•    اسلامی اصول اور  اس کے فوائد کو واضح کرنے کے لئے  تالیفات اور کتابچوں کا  اصدار۔
•    دنیا بھر کی مساجد کا ایک جامع سروے اور ان کے بارے میں ضروری معلومات جمع کرنا اور انہیں ایک خاص  رجسٹر میں محفوظ کرنا اور انہیں   وقتاً فوقتاً کتابوں اور معیادی جرائد میں نشر  کرنا۔
•    مبلغین کے ایک ایسے گروپ کا انتخاب جن میں دعوت اور خطابت کی صلاحیت ہو انہیں تربیت دیکر  عالم اسلام کی  مساجد میں رہنمائی کے لئے تیار کرنا۔
•    مساجد کے ائمہ اور خطباء کے لئے  مرکزی اور علاقائی  مسلسل تربیتی کورسز کا  انعقاد جس سے ان کی ثقافت کو تقویت اور ان کی اہلیت میں اضافہ ہو۔
•    ہر مسجد کے لئے  ایک ادارہ  یا بورڈ  کا قیام جو براہ  راست مسجد،  اس کی سہولیات اور اس کی دیگر انتظامی امور کی نگرانی کرے۔
•    اسلامی تعلیمات سے منافی   افکار اور طرز عمل کا مطالعہ کرنا۔
•    ائمہ اور خطباء کی تربیت  اور انہیں امامت  اور وعظ وارشاد کے لئے مسلمانوں کے علاقوں میں بھیجنے میں  معاونت کرنا۔
 

رابطہ سپریم کونسل

Fri, 06/28/2019 - 14:07

سپریم کونسل، رابطہ کی  سپریم اتھارٹی ہے  ،جو رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کے ذریعے  اپنے تمام منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچاتی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل   (60) ممتاز اسلامی شخصیات پر مشتمل ہوتاہے ،جومسلم قوم اور اقلیات کی نمائندگی کرتی ہیں اور ان کا تقرر کونسل کے فیصلے سے  کیا جاتاہے۔
سپریم کونسل کے امیدوار کے لئے  ضروری ہے کہ وہ داعی ہو اور اسلامی  میدان میں اس کی  نمایاں خدمات ہوں۔
سپریم کونسل کا اجلاس رابطہ جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے پیش کردہ تحقیق اور مسائل پر فیصلے یا کونسل کے تین ارکان کی طرف سے پیش کردہ کسی مسئلے پر فیصلےکے لئے مختلف اوقات میں منعقد ہوتاہے۔اور یہ سب رابطہ کی سرگرمیوں کے تحت اس کے مقاصد کے حصول کے لئے ہوں اور ممالک اور جماعتوں کو نصیحت، سفارشات اور مشورے فراہم کرنا ،جن کی انہیں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں ضرورت ہے۔
 کونسل میں خدمات رضاکارانہ طور پر انجام دیئے جاتے ہیں اور اس پر اراکین کو معاوضہ نہیں دیا جاتاہے۔

رابطہ سپریم کونسل کے صدر: سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ،  مفتی عام مملکت سعودی عرب ،رئیس ہیئۃ کبار العلما ء ہیں۔
اور کونسل کے نائب صدر  :  شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی،  سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی  ،رکن ہیئۃ کبار  العلماء ہیں۔

کونسل کے موجودہ ارکان مندرجہ ذیل ہیں:

رابطہ سپریم کونسلرابطہ سپریم کونسلرابطہ سپریم کونسلرابطہ سپریم کونسل

 

اسلامی فقہ کونسل

Thu, 11/14/2019 - 14:26

یہ امت مسلمہ کے علماء کرام اور فقہاء پر مشتمل، رابطہ عالم اسلامی کے فریم ورک میں، ایک مستقل اسلامی علمی ادارہ ہے ۔

کونسل کے مقاصد
اسلامی فقہ کونسل کے درج ذیل مقاصد ہیں:
•  دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش   جدید مسائل    کا   موثوق شرعی  مصادر سے  حل۔
•  مروجہ قانون پر فقہ اسلامی کی برتری کو اجاگر کرنا  اور  شرعی قوانین اور ا س کا  ہر زمان ومکان میں امت مسلمہ کے  تمام مسائل کے حل کی صلاحیت رکھنے کو  ثابت کرنا۔
•  اسلامی فقہی ورثہ کی اشاعت اور اس کی اصلاح ،اس کی مصطلحات کی تشریح اور اسے عصر حاضر کی زبان اور تصورات میں پیش کرنا۔
•  فقہ اسلامی کی شعبوں میں علمی تحقیقات کی حوصلہ افزائی کرنا۔
•  جدید مسائل میں محقق علماء اور مستند فقہی مجالس کی آراء اور فتاوی کوجمع کرنا اور انہیں مسلمانوں میں پھیلانا۔
•  اسلامی قوانین اور دفعات سے متعلقہ شکوک وشبہات کا ردّ کرنا۔
 
کونسل کے ذرائع
اسلامی فقہ کونسل اپنے مقاصد کے حصول کے لئے موزوں تمام جائز ذرائع استعمال کرتی ہے جن میں سے چند یہ ہیں:
•  عالم اسلام کو  در پیش قابل مطالعہ امور  مسائل کی  پیروی کے لئےمعلوماتی مرکز کا قیام۔
•  فقہ اور  اس کے علوم کے لئے معاجم تیار کرنا جس میں فقہ سے  وابستہ افراد کے لئے  فقہی مصطلحات کی  تعلیمی اور عملی تشریح وتسہیل ہو۔
•  فقہی مطالعہ سے متعلقہ ایک جامع علمی  رسالے کا اجراء  اور کونسل کی اہم  تحقیقات، مباحثات اور فیصلوں کو نشر اور ان کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنا۔
•  کونسل کی طرح عالم اسلام میں موجود دیگر کونسلز ،ادارہ  جات اور مراکز کے مابین تعاون اور ان کے ساتھ علمی اور فکری تبادلہ۔
•  عصرحاضر   کے جدید مسائل  پر سیمناروں کا انعقاد اور ماہرین سے متعلقہ موضوعات پر لکھوانا۔
•  کونسل کے فیصلوں، سفارشات اور تحقیقات کا ترجمہ کرنا اورانہیں تمام ممکنہ وسائل کے ذریعے نشر کرنا بشمول انٹرنیٹ، سیٹلائٹ چینلز اور اخبارات۔
 سرگرمیاں اور خدمات
 
اسلامی فقہ کونسل کے مقاصد  درج ذیل ہیں:
1- نومسلموں پر توجہ اور ان کی دیکھ بھال۔
2- دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش   جدید مسائل    کا   موثوق شرعی  مصادر سے  حل۔
3- مروجہ قانون پر فقہ اسلامی کی برتری کو اجاگر کرنا  اور  شرعی قوانین اور ا س کا  ہر زمان ومکان میں امت مسلمہ کے  تمام مسائل کے حل کی صلاحیت رکھنے کو  ثابت کرنا۔
4- اسلامی فقہی ورثہ کی اشاعت اور اس کی اصلاح، اس کی مصطلحات کی تشریح اور اسے عصر حاضر کی زبان اور تصورات میں پیش کرنا۔
5- فقہ اسلامی کی شعبوں میں علمی تحقیقات کی حوصلہ افزائی کرنا۔
6- جدید مسائل میں محقق علماء اور مستند فقہی مجالس کی آراء اور فتاوی کوجمع کرنا اور انہیں مسلمانوں میں پھیلانا۔
7- اسلامی قوانین اور دفعات سے متعلقہ شکوک وشبہات کا ردّ کرنا۔
 
کونسل کے قیام کی تاریخ
01/12/1397ھ        بمطابق 12/11/1977 م
سیکرٹری جنرل:صالح بن زابن المرزوقی
ٹیلی فون:00966125601276
فیکس:00966125601232
ویب سائٹ  : https://ar.themwl.org
پتہ:
جنرل سيکرٹریٹ۔رابطہ عالم اسلامی
مملکت سعودی عرب
مکہ مکرمہ