مشترکہ اقدار فورم ریاض میثاق مدینہ کے نہج پر ہے، جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں مختلف کمیونٹیز کے ساتھ ایک دستاویزی شکل میں تیار فرمایا تھا،جس میں سب کے ساتھ تعامل میں شریعت اسلامیہ کا حکیمانہ اسلوب عياں تھا۔
امریکی کانگریس کے رکن جناب آندرے کارسن نے ”شمالی وجنوبی امریکہ میں اسلامی رہنماؤں کے فورم“ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت اور اس سلسلے میں کانگریس میں مسلسل کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
ڈاکٹر محمد العیسی شمالی وجنوبی امریکہ میں اسلامی رہنماؤں کے فورم سے: مجھے خوشی ہورہی ہےکہ امریکہ میں مسلم کمیونٹی بقائے باہمی اورہم آہنگی کے قومی ماڈل کے ساتھ بھائی چارے،مفاہمت اورتعاون کے ذریعے متحد ہیں۔اس يقين کے ساتھ کہ ان کا مذہبی تشخص ان کی قومی شناخت سے متصادم نہیں ہے۔
ڈاکٹر محمد العیسی نے رابطہ کے زیر اہتمام واشنگٹن میں منعقدہ ”شمالی وجنوبی امریکہ میں اسلامی رہنماؤں کے فورم“ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں میثاق مکہ مکرمہ میں عمومی شرکت، تنوع اور غیر معمولی اتفاق رائے کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں موجود اسلامی اور انسانی اقدار پر روشنی ڈالی۔
شیخ ڈاکٹر محمد العيسى ایکسپو 2020 دبئی میں منعقدہ عالمی فورم برائے فروغ امن کے افتتاحی تقریب میں مرکزی مقرر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے، آپ نے کانفرنس کے موضوع کی مناسبت سے میثاق مکہ مکرمہ کی مندرجات پر زور دیا۔
یونیسکو،کولمبیا یونیورسٹی اور امریکن سیفارڈک فیڈریشن کے تعاون کے ساتھ، رابطہ عالم اسلامی نے نیویارک میں ”تہذیبی اقدار اور مشترکہ فلسفیانہ رجحانات“ پر ثقافتی فورم کا اہتمام کیا۔جہاں”میثاق مکہ مکرمہ“ کے عظیم واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے دیگر تاریخی اقدامات کو پیش کیا گیا۔
”ہمیں تنوع کی ثقافت کے قیام، تشخص کے احترام،قومی اتحاد کے فروغ،اور نوجوانوں کی قیادت اور رائے عامہ میں شمولیت کے ذریعے تحفظ کے لئے باہم تعاون کی ضرورت ہے“۔
(محترمہ سیبل ریپرٹ، ڈائریکٹر اریٹ اکیڈمی جنیوا کا اقوام_متحدہ میں رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں خطاب)
”یہ کانفرنس پوری دنیا سے اپیل کرتی ہے کہ وہ انتہاپسندی اور تشدد کے نظریات، نفرت انگیز تقاریر اور دوسروں سے خوف کے تصورات کے مقابلے کے لئے متحد ہوجائیں“۔
(محترم یوہان گورونکل، سيكرٹری جنرل کمیونٹی تعاون تنظیم کا اقوام متحدہ میں رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں خطاب)