زغرب كى ميئر كروشيا ميں رابطہ_عالم_اسلامی كى كانفرنس سے:
جب ميں نے #ميثاق_مكہ_مکرمہ كا مطالعہ كيا تو جانا كہ اس میں خاندان کو انسانيت كى بنياد قرار دیاگیا اور اس پر حملہ ہمارے حال اور مستقبل كا سب سے بڑا چيلنج هے۔
کروشیا کے وزیر اعظم نے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے حکومتی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے آپ کا استقبال کیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے اقوام میں دوستی اور تعاون کے فروغ کے لئے رابطہ کے اقدامات کو سراہا۔
#رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام جمہوریہ کروشیا میں "امن وسلامتی کے لئے انسانی اخوت" کانفرنس سیشن میں، سینئر مذہبی قیادت،دانشور،ماہرین تعلیم اور سیاسی شخصیات کی شرکت۔
وزیر اعظم کروشیا: رابطہ عالم اسلامي کی کانفرنس، ہم سب کے لئے ہماری اخوت، انسانی مشترکات اور عالمی امن کے فروغ کے لئے اقدار، اصول اور معارف کے تبادلے کا اہم موقع ہے۔
صدر جمہوریہ کروشیا:میرے لئے باعث شرف ہے کہ میں"انسانی اخوت"کے عنوان پرمنعقدہ کانفرنس کی سرپرستی کررہی ہوں..رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے یہ اقدام"ہم سب کےلئےایک موقع ہےکہ ہم محبت اوراخوت کی دنیا تعمیر کریں۔ہمیں اللہ نے متنوع پیدا کیا ہے تاکہ باہم تعاون سے انسانیت کی خدمت کریں"۔
عزت مآب اسپیکر کروشیا پارلیمنٹ: میں مشترکہ انسانی اقدار کے فروغ کے لئے رابطہ عالم اسلامی کے اس کانفرنس کا خیر مقدم کرتاہوں.."انسانی اخوت سب کے لئے محبت،امن اور بھلائی کی دعوت ہے،اور انسانیت کی بھلائی کے حصول اور نفرت،انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف ہمیں متحد کرتی ہے"۔
کروشیا کی صدر محترمہ کولینڈا کیتارووچ کی موجودگی میں:
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی "امن وسلامتی کے لئے انسانی اخوت" کانفرنس میں اپنے افتتاحی بیان میں اظہارخیال کرتے ہوئے: "ہمارے مشترکہ اقدار، ہمارے انسانی بھائی چارے کی گہرائی اور باہمی تعاون کی حوصلہ افزائی کا ثبوت ہیں"۔