رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے جاری کردہ بیان:

بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ عراق کے وزیر اعظم جناب مصطفی کاظمی کی رہائش گاہ پر ناکام دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ مکہ مکرمہ سے جاری کردہ ایک بیان میں رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہاہے کہ اس طرح کی دہشت گرد کاروائیوں کا مقصد عراق کو غیر مستحکم، اس کی سلامتی پر حملہ اور اس کی عوام کو خوف زدہ کرناہے مگر   اللہ تعالی کی مدد سے ناکامی اور رسوائی ان کا مقدر ہے اور عظیم عراق ان کوششوں کو شکست دے کر اپنی ترقی اور خوش حالی کو جاری رکھتے ہوئے قومی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے میں کامیاب ہوگا ۔
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ کے  زیرادارہ کونسلز اکیڈمیز اور عالمی باڈیز کی طرف سے   اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ  ہم دہشت گردی اور انتہاپسندی کی تما م شکلوں اور مظاہر کے خلاف مکمل طورپر  عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے دعاکرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی   ہر شرّ سے عراق کی حفاظت فرمائے اور   سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو اس کا مقدر کرے۔

Sunday, 7 November 2021 - 20:31