رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ انڈونیشیا میں کھیلوں کے ایک مقابلے میں بھگدڑ مچنے کے المناک واقعے پر انڈونیشی عوام، صدر محترم جوکو ویدودو اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نےکہا: ”ہم نے جمہوریہ انڈونیشیا میں بھگدڑ مچنے کے واقعے کو انتہائی افسوس کے ساتھ فالو کیا ہے ،اور ہم اس حادثے کے نتیجے میں ہونے والے بڑے جانی نقصانات اور زخمیوں پر افسردہ ہیں۔ہم رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ اس کی عالمی اکیڈمیز،ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سےاس مصیبت کی گھڑی میں انڈونیشیا کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ہم اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے۔اور انڈونیشیا اور اس کی عوام کو ہر برائی اور شر سے محفوظ فرمائے“۔
 

Wednesday, 5 October 2022 - 20:17