رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان مکہ مکرمہ : رابطہ عالم اسلامی نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن كريم کے ایک نسخے کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی شديد الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں مسلمانوں کے جذبات کو خصوصاً عید الاضحی کے موقع پر مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ۔ رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ سےجاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس مضحکہ خیز گھناؤنے عمل کی مذمت کی ہے جو آزادئ اظہار رائے کے نام پر پولیس کی نگرانی میں انجام دیا گیا ،جو درحقیقت دیگر جرائم کے علاوہ آزادی کے حقیقی اور درست تصور کی پامالی ہے جو مقدسات کے احترام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کسی بھی بہانے سے اشتعال انگیزی کے ذریعے جذبات کو بھڑکانے سے روکتی ہیں۔آپ نے نفرت کو ہوا دینے اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے خطرات سےمتنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ صرف انتہاپسندی کے ایجنڈے کی تکمیل کرتی ہیں۔

Wednesday, 28 June 2023 - 13:24