البانیہ کی مشائخ باڈی جس سے 35 دار الافتاء وابستہ ہیں، نے دار الحکومت تیرانا میں اپنے مرکز میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا

البانیہ کی مشائخ باڈی جس سے 35 دار الافتاء وابستہ ہیں، نے دار الحکومت تیرانا میں اپنے مرکز میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا۔
مشائخ باڈی کے صدر محترم نے  ڈاکٹر العیسی کےدورۂ بلقان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بلقان میں امن اور بقائے باہمی کے فروغ کے لئے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس کی عظیم کامیابی، خاص طور پر خطے میں ”سرائیوو اعلامیہ“ کے بڑے پیمانے پر  پڑنے والے مثبت اثرات پر سیکرٹری جنرل کو مبارکباد دی، جو رابطہ کی کاوشوں اور انسانی بقائے باہمی کے فروغ میں اس کے عظیم اسلامی مشن، اور نفرت، انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کی عظیم کوششوں کی تسلسل کے طور پر سامنے آئی ہیں۔
انہوں نے دنیا بھر  کے مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم اقلیتوں کے دلوں میں رابطہ کے مقام  کی تصدیق کی، کیونکہ رابطہ کی کاوشوں نے ان کے ممالک میں ان کی مثبت موجودگی اور بقائے باہمی کے فروغ میں بہت بڑا اثر ڈالا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر کہاکہ  رابطہ عالم اسلامی مسلمانوں کی طرف سے اور ان  کے لئے ہی ہے اور اس کے لئے مسلمانوں کی خدمت قابلِ فخر ہے، خاص طور پر مشائخ باڈیز کی، جو رواداری، اعتدال اور جامع رحمت کے ساتھ اسلامی اقدار کے فروغ اور ان واضح حقائق کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے  ایک بڑی ذمہ داری اور کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

البانیہ کی مشائخ باڈی جس سے 35 دار الافتاء وابستہ ہیں، نے دار الحکومت تیرانا میں اپنے مرکز میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا
Sunday, 18 February 2024 - 13:53