تازہ ترین

06
Feb

صدر جمہوریہ کروشیا:میرے لئے باعث شرف ہے کہ میں"انسانی اخوت"کے عنوان پرمنعقدہ کانفرنس کی سرپرستی کررہی ہوں..رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے یہ اقدام"ہم سب کےلئےایک موقع ہےکہ ہم محبت اوراخوت کی دنیا تعمیر کریں۔ہمیں اللہ نے متنوع پیدا کیا ہے تاکہ باہم تعاون سے انسانیت کی خدمت کریں"۔

06
Feb

عزت مآب اسپیکر کروشیا پارلیمنٹ: میں مشترکہ انسانی اقدار کے فروغ کے لئے  رابطہ عالم اسلامی  کے اس کانفرنس کا خیر مقدم کرتاہوں.."انسانی اخوت سب کے لئے محبت،امن اور بھلائی کی دعوت ہے،اور انسانیت کی بھلائی کے حصول اور نفرت،انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف ہمیں متحد کرتی ہے"۔

06
Feb

کروشیا کی صدر محترمہ کولینڈا کیتارووچ کی موجودگی میں:
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی "امن وسلامتی کے لئے انسانی اخوت" کانفرنس میں اپنے افتتاحی بیان میں اظہارخیال کرتے ہوئے: "ہمارے مشترکہ اقدار، ہمارے انسانی بھائی چارے کی گہرائی اور  باہمی تعاون کی حوصلہ افزائی کا ثبوت ہیں"۔

06
Feb

کروشیا کی مذہبی حلقہ کی طرف سے،جمہوریہ کی صدر اور ڈاکٹر محمد العیسی کو، رواداری اور  امن کے لئے کی جانے والی ان كی کوششوں کے اعتراف میں اعزاز دیا جارہاہے۔

06
Feb

جمہوریہ ⁧کروشیا⁩ کی صدر عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی⁩ کا صدارتی محل میں استقبال کررہی ہیں۔

05
Feb

کروشیا کی صدر، ڈاکٹر محمدالعیسی کے ہمراہ  زغرب میں  رابطہ عالم اسلامی کی،سلامتی اور امن کے فروغ کے لئے انسانی اخوت سے متعلقہ کانفرنس کا افتتاح کررہی ہیں۔ کانفرنس میں کروشیا کے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ اسپیکر بھی شريک ہیں۔

05
Feb

کروشیا میں اسلامی قیادت، میئر زغرب اور میڈیا، آج مختلف محافل میں ڈاکٹر محمد العیسی اور ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کررہے ہیں۔

05
Feb

اسلامی قیادت نے زغرب میں ڈاکٹر محمد العیسی کے دورے کا خیر مقدم کیا۔ آپ نے اس موقع پر متنوع مذہبی اور ثقافتی مفکرین اور کروشیا کے فرزندان اسلام کی موجودگی میں خطاب بھی کیا۔

28
Jan

ڈاکٹر محمد العیسی نے مسلم شخصیات اور @AJCGlobal کے مندوبین  کے ہمراہ آشوٹز میوزیم میں واقع بین الاقوامی یادگار میں موم بتیاں جلائیں۔
ہمیں ہولوکاسٹ یادگار دن  یاد ہے۔
 

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز