تازہ ترین

28
Aug

ڈاکٹر محمد العیسی نے ریمینی میں کیتھولک یونیورسٹی کے چانسلر سے ملاقات کی۔ چانسلر نے مذہبی ونسلی ہم آہنگی کےفروغ میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔ اور بتایاکہ یونیورسٹی سے 40 ہزار سے زائد طلبہ وابستہ اوراسمیں عربی،اسلامک اسٹڈیزاورانسانی اوراطلاقی علوم کےشعبہ جات موجود ہیں۔

26
Aug

ڈاکٹر محمد العیسی نے ریمینی ورلڈ فورم کے صدر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی جدیدٹیکنالوجی سے آرائستہ ونگ کےساتھ شرکت کاخیرمقدم کیا۔ کہاجاتاہے کہ اس فورم کی چالیس سالہ زندگی میں جسکے سالانہ ہفتےمیں ایک ملین زائرین جمع ہوتےہیں،کسی اسلامی ادارے کی پہلی شرکت ہے۔

26
Aug

ايک آفیشل تقریب میں اطالوی فلورنس اسکول برائے مکالمہ  نے  شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو مکالمہ میں بین الاقوامی میرٹ سرٹیفکیٹ  سے نوازا۔ اطالوی شہر ریمینی کے گورنر نے  تقریب کے دوران آپ کو  شہر کا تاریخی گیٹ میڈل  پیش کیا۔

26
Aug

چیچینیا کے صدر محترم جناب رمضان قادیروف، آج اسلامی ممالک کے سربراہان کے نمائندگان، نامور اسلامی شخصیات اور وزارء کی موجودگی میں، یورپ میں سب سے بڑے جامع مسجد کے  افتتاحی تقریب کے بعد، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو جامع مسجد میں پہلے خطبۂ جمعہ کی دعوت دے رہے ہیں۔

26
Aug

چیچینا کے صدر محترم رمضان قادیروف صدارتی محل میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کررہے ہیں۔ ڈاکٹر العیسی کل ان شاء اللہ یورپ کے اندر سب سے بڑی جامع مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،جہاں رابطہ عالم اسلامی اپنے  نظام کے مطابق اسلامی عوام کی نمائندگی کرے گا۔

25
Aug

جمہوریہ چیچینیا میں یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح،اسلامی ممالک کے نمائندگان کی شرکت،
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے  پہلا خطبۂ جمعہ دیا۔

22
Aug

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، اٹلی میں بین الاقوامی ریمینی کانفرنس میں 6 ہزار سے زائد یورپی چیدہ شخصیات اور نوجوانوں سے متعدد فکری اور معاشرتی موضوعات پر اظہارِ خیال کررہے ہیں۔

20
Aug

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے آج قوموں کی دوستی کے لئے رمینی فورم میں  رابطہ عالم اسلامی  ونگ کا افتتاح کیا۔ اس فورم کا دس لاکھ سے زائد  لوگوں نے وزٹ کیا اور اس کا شمار یورپ کے بڑے فورمز میں ہوتاہے۔

19
Aug

ڈاکٹر عبد اللطیف بوعزیزی ۔ ڈائریکٹر عالمی انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی تہذیب،جامعہ زیتونہ:"اس سال کی حج کانفرنس نے ایک نئے مہذب دور  کی بنياد رکھی ہے ۔یہ اللہ کا فضل اور رابطہ عالم اسلامی کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے جو وہ اسلام،مسلمانوں اور تمام انسانیت کی خدمت کے لئے جدوجہد کررہاہے"۔

19
Aug

پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار جمعہ، وزیر اوقاف جمہوریہ مصر نے سالانہ حج کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہاکہ: "ہم امن اور میانہ روی ثقافت کے قیام کے لئے کام کررہے ہیں.. اور نفرت، انتہاپسندی اور تشدد کے رجحانات کے مقابلے کے لئے  محبت اور ہم آہنگی کے پل تعمیر کررہے ہیں"۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز